آنجہانی تھائی بادشاہ بومی بول آدول یادیج کی میت عوام کے دیدار کیلئے رکھ دی گئی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:38

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) تھائی لینڈ کے آنجہانی بادشاہ بومی بول آدول یادیج کی میت عوام کے دیدار کیلئے رکھ دی گئی ہے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق تھائی بادشاہ دو ہفتے قبل 88برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ کے عوام اپنے بادشاہ کیلئے عقیدت و احترام کے جذبات رکھتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز شاہی محل کے حال میں آنجہانی شہنشاہ کی میت کو عام لوگوں کے دیدار کیلئے رکھ دیا گیا ہے۔ عوام کی ایک بڑی تعداد محل کے باہر قطاروں میں کھڑی ہے۔