ہیٹی میں حالیہ سمندری طوفان سے دو ارب ڈالرکا نقصان ہوا٬ حکام

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:38

پورٹ اوپرنس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ہیٹی میں حالیہ سمندری طوفان سے دو ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ یہ بات ہیٹی کے حکام کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق 4اکتوبرکو آنے والے سمندری طوفان میتھیوز سے جہاں بھاری جانی نقصان ہوا وہیں تقریباً دو ارب ڈالر کا مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔مالی نقصان کا یہ تخمینہ عالمی بینک اور انٹرامریکن ڈویلپمنٹ بینک نے لگایا ہے۔ حکام کے مطابق صرف زراعت کے شعبہ کو 600 ملین ڈالرکا نقصان ہوا ہے ٬ اسی طرح ایک لاکھ75 ہزار لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔ گھروں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ 600ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :