سیاسی مشاورتی ادارے پارٹی فیصلوں پر مکمل عمل کریں

یہ اہم سیاسی مشن ہے ٬ اعلیٰ سطح کے سیاسی مشاورتی ادارے کی ہدایت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:19

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء)چین کے اعلیٰ سطح کے سیاسی مشاورتی ادارے نے سیاسی مشاورتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط کے ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر مکمل طورپر عملدرآمد کریں ٬ اس سلسلے میں دودستاویزات جن میں سے ایک میں پارٹی کی اندر کی سیاسی زندگی کے بارے میں نئی صورتحال اور نگرانی کیلئے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی ہے ٬ وہ بہت بروقت اور اہم ہیں اس لئے ان پر مکمل طورپر عمل کیا جانا چاہئے ٬ سیاسی مشاورتی ادارے کا اجلاس گذشتہ روز یہاں منعقد ہوا جس کی صدارت چینی پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی نیشنل کمیٹی کے چیئر مین یو زینگ شینگ نے کی ٬ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارٹی رہنمائوں کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس کے فیصلوں کا احتیاط سے مطالعہ کرنا چاہئے اور انہیں مکمل طورپر نافذکرنے کیلئے کام کرنا چاہئے کیونکہ سیاسی مشاورتی اداروں کیلئے یہ نہایت اہم سیاسی مشن ہے ٬ انہیں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی قیادت اور صدرشی جن پنگ کے ساتھ اجلاس کے فیصلوں کی پیروی کرنی چاہئے ۔