چین اور امریکہ میں ’’ گلستان دوستی‘‘ معاہدہ طئے پاگیا

گلستان دوستی امریکی قومی باغ میں پانچ ہیکٹر پر لگایا جائیگا منصوبے سے دونوں ملکوں میں تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا ٬ چینی رہنما

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) چینی اور امریکی حکام نے گذشتہ روز امریکہ کے قومی باغ میں چینی باغیچہ قائم کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ٬ اس کا مقصد مقامی سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ متوجہ کرنا ہے ٬ چینی باغ پانچ ہیکٹر رقبے پر لگایا جائیگا ٬ یہ باغ منگ اور کنگ بادشاہوں کے دور کے باغوں کی طرز پر لگایا جائے گا ٬ جس سے چین کی روایتی ثقافت اجاگر ہو گی ٬ اس باغ سے چین اور امریکہ کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور دوطرفہ دوستی میں اضافہ ہو گا ۔

یہ بات چین کی جنگلات انتظامیہ کے سربراہ زینگ جیان لانگ نے باغ لگانے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران کہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس باغ سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور جب یہ باغ مکمل ہو جائے گا تواس سے ثقافتی تعلقات کو زبردست فروغ حاصل ہو گا ٬ چین کا باغات لگانے کا یہ منصوبہ 2004ء میں منظر عام پر آیاتھا جب چین اور امریکہ نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے تھے کہ دونوں ملک امریکی دارالحکومت میں مشترکہ طورپر ایک باغ لگائیں گے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کو فروغ حاصل ہو گا ۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق چینی حکومت زمین کے اوپر اس کی منصوبہ بندی ٬ ڈیزائن ٬ تعمیر اور باغ لگانے کی ذمہ دار ہو گی جبکہ امریکی حکومت زیر زمین تعمیرات اور دیکھ بھال کی ذمہ دار قرار پائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :