ایرانی خام تیل کی برآمدات میں کمی کا امکان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:02

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) آئندہ ماہ کے دوران ایرانی خام تیل کی برآمدات میں کمی کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ یورپ کی جانب سے سیزنل طلب میں کمی بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی ٹینکروں کے شیڈول سے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہ نومبرمیں ایرانی خام تیل کی برآمدات میں مجموعی طور پر5فیصد کی کمی آسکتی ہے جو گذشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح ہوگی تاہم اوپیک کے دیگرممالک کے برعکس ایرانی تیل کی مارکیٹ تیزی سے وسعت پذیر ہورہی ہے۔ ماہ ستمبرمیں ایران کی خام تیل کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور یومیہ برآمدات 1.89ملین بیرل ریکارڈ کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :