ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 13:02

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج کے تحت اپریل کیلئے ربڑ کی قیمتوں میں 2 ین فی کلوگرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور خریداری کے معاہدے 183.9 ین یا 1.75ڈالر فی کلوگرام میں طے پائے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت قیمتوں میں 0.3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل کے سودے 2088 ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔سنگاپورمیں سائیکام ایکسچینج کے تحت قیمتوں میں 0.3 فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 148.9 سینٹ فی کلوگرام میں طے پائے۔