کیلے مہاجر بستی٬ برطانیہ اور فرانس کے مابین نیا تنازعہ کھڑاہوگیا

فرانس کیلے کیمپ میں بچ جانیوالے کم عمر مہاجرین کے مناسب اندازمیں حفاظت کے انتظامات کرے٬برطانوی وزیرداخلہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:55

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) برطانیہ اور فرانس کے مابین کیلے کی مہاجر بستی خالی کرائی جانے کے بعد کم عمر مہاجرین کے معاملے پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی وزیر داخلہ امبر رًڈ نے فرانسیسی حکومت سے اس بستی میں بچ جانے والے نوعمروں کی مناسب انداز میں حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔ اس مطالبے پر ان کے فرانسیسی ہم منصب بیرنار کازینو نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق ان میں سے اکثر نابالغوں کے والدین برطانیہ پہنچ چکے ہیں اور انہیں ان کے خاندان کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔ کازینو کے بقول اس سلسلے میں برطانیہ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں۔

متعلقہ عنوان :