شامی فضا میں امریکی اور روسی طیارے ٹکراتے ٹکراتے بچے

ممکنہ طور پر روسی پائلٹ اندھیرے کی وجہ سے امریکی طیارہ دیکھ نہیں پایا تھاآخری موقع پر رخ تبدیل کیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:55

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء)ایک روسی لڑاکا طیارہ مشرقی شامی فضائی حدود میں ایک امریکی جنگی طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے بچا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس فضائی علاقے میں پیش آیا٬ جہاں مختلف اقوام کی فضائیہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے اور کوئی سنجیدہ نوعیت کا حادثہ پیش آنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ 17 اکتوبر کو بھی ایک روسی لڑاکا طیارہ امریکا جنگی جہاز کے انتہائی قریب آ گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک وقت ان دونوں طیاروں کا درمیانی فاصلہ نصف میل سے بھی کم رہ گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر روسی پائلٹ اندھیرے کی وجہ سے امریکی طیارہ دیکھ نہیں پایا تھا۔