امریکا میں روئی کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:43

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) امریکا میں روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز آئی سی ای فیوچرز کے تحت روئی کی قیمتوں میں 0.72فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 69.76سینٹ فی پائونڈ میں طے پائے۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوںکے دوران قیمتیں 68.78 اور70 سینٹ فی پائونڈ کے درمیان رہیں جو20 اکتوبر کے بعد روئی کی بلند ترین سطح ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں مجموعی طور پر19 ہزار883 لاٹس کا کاروبار ہوا۔