عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:43

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں0.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1271.90ڈالر فی اونس میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

یو ایس گولڈ فیوچرز کے تحت قیمتوں میں 0.2فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل کے سودے 1267.10 ڈالر میں طے ہوئے ۔ سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں معمولی تبدیلی ریکارڈ کی گئی٬ سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1268.05ڈالر فی اونس میں طے ہوئے ۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1270 ڈالر رہی۔