یورپی یونین نے چینی کیمیکل گروپ کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کی کیڑے مار ادویات کی کمپنی سین جینٹا کی خریداری کیلئے بولی کی تحقیقات شروع کردیں

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:43

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) یورپی یونین کے اینٹی ٹرسٹ ریگولیٹرزنے چینی کیمیکل گروپ کیم چائنا کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کی کیڑے مار ادویات کی کمپنی سین جینٹا کی خریداری کیلئے بولی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یورپی میڈیا کے مطابق چین کے سرکاری کیمیکل گروپ کی جانب سے بیرون ملک یہ سب سے بڑی خریداری قراردی جارہی ہے جس کی مالیت 43 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی جانب سے تحقیقات کے اعلان کے ساتھ ہی سین جینٹا کے حصص کی قیمتوں میں9فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس ادغام کے نتیجہ میں سین جینٹا اور کیم چائنا نے اینٹی ٹرسٹ قوانین کی بے ضابطگیاں کی ہیں اور یہ ادغام مسابقت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یورپی یونین کے حکام کے مطابق تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے اور اس ضمن میں فیصلہ آئندہ سال مارچ تک متوقع ہے جس کے بعد ہی دونوں کمپنیوں کے درمیان ادغام کی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :