گنے کا کرشنگ سیزن ضلع کی سب سے بڑی معاشی سرگرمی ہے ٬ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:27

رحیم یارخان۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) گنے کا کرشنگ سیزن ضلع کی سب سے بڑی معاشی سرگرمی ہے ٬ اس کو بخوبی احسن انجام دینے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو باہمی مشاورت اور تعاون سے کام کرنا ہو گا ٬ کسی بھی فریق کی حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ٬ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے کرشنگ سیزن2016/17کے حوالے سے کاشتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا٬انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کسی صورت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ٬انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے شوگر سیس کی مد میں 50کروڑروپے کی رقم موصول ہو چکی ہے جسے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے خرچ کیا جائے گا٬انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی و تحصیل سطح پر شکایات سیل قائم کئے جائیں جبکہ ہر شو گر ملز میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز شکایات سیل قائم کر دیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیار پر رپورٹ بھجوانے کے پابند ہوں گے٬انہوں نے کہا کہ رواں کرشنگ سیزن میں حکومت پنجاب کی جانب سے ایکسل لوڈ منیجمنٹ اور اوور لوڈنگ کے حوالہ سے ہائیکورٹ کی ڈائریکشن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔