یوتھ کی مخصوص نشست کے لئے ٹکٹ جاری کرنے پر قیادت کا مشکور ہوں٬ ملک ہشام سلطان فروکہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:25

سرگودھا۔29اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)پارٹی قیادت نے میرے خاندان کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مجھے ضلع کونسل سرگودھا کی یوتھ کی مخصوص نشست کے لئے ٹکٹ جاری کیا ہے جس پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اور چوہدری شاہ نواز رانجھا کا مشکور ہوں ٬ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل سرگودھا کی یوتھ نشست کے امیدوار ملک ہشام سلطان فروکہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا٬ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لئے ہمارے خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں٬ میرے چچا ملک رب نواز فروکہ کی مسلم لیگ (ن) کے لئے خدمات سے سب واقف ہیں ٬انہوں نے ہر مشکل ور کٹھن وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا٬ انشاء اللہ منتخب ہوکر نوجوانوں کے حقوق کیلئے کام کروں گا ۔