Live Updates

عمران خان کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہورہا ٬ چوہدری شاہ نواز رانجھا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:25

سرگودھا۔29اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہورہا ہے اپوزیشن ملکی ترقی پر ماتم کررہی ہے٬ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٬انہو ںنے کہا کہ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ اگر ملکی ترقی کا سلسلہ یونہی چلتا رہا تو 2018 کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن)ہی کامیاب ہوگی اور یہی غم اُن کو ستا رہا ہے٬ ملکی ترقی کا پہیہ جام کرنے والے مودی سے بھی زیادہ پاکستان کے دشمن ہیں٬ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں پر لیگی امیدوار کامیاب ہوں گے پارٹی ٹکٹ اراکین اسمبلی اور عہدیداران کی مشاورت سے جاری کئے گئے ہیں اور میرٹ کی پالیسی اختیار کی گئی ہے اور کسان و اقلیتی اور یوتھ نشستوں پر مسلم لیگ (ن)کے امیدوار ہی کامیاب ہونگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :