پر اعتماد ہوں٬ نئی تحقیقات سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے‘ ہیلری کلنٹن

مجرمانہ منصوبے لے کر وائٹ ہاؤس جانے کا موقع کبھی نہیں دینا چاہیے٬ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ ’مطمئن ہیں کہ ای میلز کے معاملے پر ایف بی آئی کی دوبارہ تحقیقات سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔امریکہ کے تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ نے نئی انکوائری کے لیے ہلیری کلنٹن کو بلوایا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی کی جانب سے ای میلز کی دوبارہ تحقیقات کے اعلان پر ہیلری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پراعتماد ہیں کہ اس تفتیش کے نتائج اس سے پہلے کی جانے والی تحقیقات سے مختلف نہیں ہو گے کہ ان پر مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا٬دوسری جانب ان کے مخالف صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کی ای میل کا معاملہ واٹر گیٹ سے بھی بڑا ہے البتہ ٹرمپ نے نیوہیمپشائر میں اپنے پرجوش حامیوں کے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے غیرقانونی اور مجرمانہ طرزِ عمل کی تفتیش دوبارہ کھول دی گئی ہے جس کی وجہ سے امریکہ کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی تھی۔

ہلیری کلنٹن کی بدعنوانی کا درجہ اس قدر بلند ہے کہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ہمیں انھیں اپنے مجرمانہ منصوبے لے کر وائٹ ہاؤس جانے کا موقع کبھی نہیں دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :