ْجمہوریت کو خطرہ نہیں ٬تمام ادارے ملکی مفاد میں اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں٬اعجاز الحق

دشمن پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کیلئے کھل کر سامنے آگیا ہے ٬سب کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا چاہئے ٬ خصوصی گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:17

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ نہیں ہے٬ تمام ادارے ملکی مفاد میں اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں٬ دشمن پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کیلئے کھل کر سامنے آگیا ہے سب کو متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنا چاہئے جمہوریت کے اندر معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہوتے ہیں ٬ موجودہ صورتحال میں محاذ آرائی ملک کیلئے نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ تمام جماعتوںکو تمام معاملات پر اعتماد میں لے۔ اپنے چونکہ پانامہ لیکس کے متنازعہ معاملے کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا ہے اپوزیشن کا اہم مطالبہ یہی تھا اب اس کے بعد ٹی او آرز کے معاملے میں کوئی چیزیں رہ گئی ہوں تو وہ گفتگو شنید سے حل کی جاسکتی ہیں٬ انہوں نے کہا کہ اس وقت کی صورتحال میں جب پاکستان حالت جنگ میں ہے اور حال ہی میں کوئٹہ میں دہشت گردی کا بہت بڑا واقعہ ہوا ہے ان حالات میں سیاسی عدم استحکام جمہوریت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد کو بند کرنے کا جواز نہیں بنتا٬ حکومت کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر بٹھائے ۔

متعلقہ عنوان :