مصر میں دستی بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک ٬ ایک زخمی

دھماکے کا نشانہ سیکورٹی فورسزتھیں تاہم تمام اہلکارمحفوظ رہے٬دوراہگیر زخمی ہوئے ایک دم توڑاگیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 12:01

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) مصری دار الحکومت قاہرہ میں دستی بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔سکیورٹی اہلکار دھماکے میں محفوظ رہے تاہم دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ کا علاقہ عین شمس کے سوئیز پل کے قریب اٴْس وقت زوردار دھماکا ہوا جس وقت سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی وہاں سے گزررہی تھی٬ دھماکا دیسی ساختہ بم سے کیا گیا تھا۔

اگرچہ سکیورٹی اہلکار دھماکے میں محفوظ رہے تاہم دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کرگیا۔یاد رہے گزشتہ ہفتہ نامعلوم مسلح افراد نے مصری فوج کے برگیڈیئر جنرل عادل رجائی کو انکی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :