ہیلری نے امریکی سلامتی کوخطرے میں ڈالا٬وائٹ ہائوس جانے کا موقع نہیں دیں گے٬ٹرمپ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:44

نیوہیمپشائر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء)امریکی صدارتی امیدوارٹرمپ نے کہاہے کہ ہلیری کلنٹن کے غیرقانونی اور مجرمانہ طرزِ عمل کی تفتیش دوبارہ کھول دی گئی ہے جس کی وجہ سے امریکہ کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزنیوہیمپشائر میں اپنے پرجوش حامیوں کے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہلیری کی بدعنوانی کا درجہ اس قدر بلند ہے کہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ ہمیں انھیں اپنے مجرمانہ منصوبے لیکر وائٹ ہاؤس جانے کا موقع کبھی نہیں دینا چاہیے۔رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن کی جانب سے اپنا نجی ای میل سرور چلانے کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد سے ووٹروں کے ان پر اعتماد میں کمی آئی ہے۔