ہلیری کلنٹن کے ای میلز معاملے کی دوبارہ تحقیقات شروع کریں٬ایف بی آئی

تفتیش کار اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا ان میلز میں خفیہ معلومات تو نہیں٬ڈائریکٹرجیمزکوبی کا کانگریس کو خط

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے کانگریس کو بتایاہے کہ ادارہ ہلیری کلنٹن کی ای میل کے معاملے کی تحقیقات دوبارہ کھول رہا ہے۔تفتیش کاروں نے انکشاف کیا کہ ایک غیرمتعلقہ معاملے سے متعلق نئی ای میلز سامنے آئی ہیں جو تحقیقات کی متقاضی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگریس کو لکھے گئے ایک خط میں کومی نے کہا کہ تفتیش کار اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا ان میلز میں خفیہ معلومات تو نہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی نے پہلے ہی سے بتا رکھا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے نجی سرور پر حساس معلومات موجود تھیں۔کومی نے اس سے قبل کلنٹن کی جانب سے اپنے دورِ وزارت کے دوران حساس معلومات سے عہدہ برا ہونے کے طریقے کو انتہائی لاپروایانہ قرار دیا تھا٬ تاہم انھیں کسی مجرمانہ عمل کا مرتکب قرار نہیں دیا۔ایف بی آئی کے سربراہ نیکہاکہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ مواد اہم ہو گا یا نہیں۔ اور میں یہ بھی نہیں بتا سکتا کہ اس عمل پر مزید کتنا وقت لگے گا۔

متعلقہ عنوان :