پرانے بیت المقدس میں ٹرمپ کی حمایت میں مظاہرہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:31

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) مقبوضہ بیت المقدس میں200 سے زیادہ امریکی اسرائیلیوں نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب جیتنے پر وہ اسرائیل کے لئے بہت اچھے صدر ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف لگائے جا رہے ’جنسی زیادتی‘ کے الزامات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو قوموں کی پالیسی کی بنیاد پر اسرائیل٬فلسطین کے تنازعہ کا بھی حل نکالنے کے حامی ہیں۔

متعلقہ عنوان :