ازبکستان میں صدارتی انتخابات کے لیے چار امیدوار میدان میں

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:31

تاشقند ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ازبکستان میں 4 دسمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے چار امیدواروں کو رجسٹر کیا ہے جس میں ملک کے قائم مقام صدر شوت مرضیوف بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

زیادہ ترمشاہدین کا خیال ہے کہ مرضیوف کو اس انتخاب میں واضح اکثریت ملنے امکان ہے۔59 سالہ مرضیوف 2003 سے ملک کے وزیر اعظم ہیں اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے انہیں اپنا امیدوار بنایا ہے۔