ہلیری کلنٹن کے ساتھ انتظامی کام کرنے میں دلچسپی نہیں ٬ جو بائیڈن

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:31

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن ملک کی صدر منخب ہوگئیں تو ان کے ساتھ انتظامی کام کرنے میں انہیں دلچسپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر کلنٹن صدر بنتی ہیں کو ان کے لئے میں سب کچھ کر سکتا ہوں لیکن ان کے انتظامی ٹیم کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ کلنٹن کی انتخابی مہم سے جڑے ذرائع کے مطابق آٹھ نومبر کو ہونے والے انتخابات میں اگر وہ کامیاب ہوتی ہیں تو بائیڈن کو وزارت خارجہ کا کام دینے پر غور کیا رہا ہے۔