روزانہ جلدی جاگنے کے سات فوائد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:31

ْ لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) برطانوی طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق اگر آپ اپنے معمول کے وقت سے صرف ایک گھنٹہ پہلے جاگنے کی عادت ڈال لیں تو صحت٬ ملازمت اور روزمرہ زندگی میں غیرمعمولی فائدے حاصل کرسکتے ہیں جب کہ اس کے اور بھی بے شمار فوائد ہیں۔ورزش کے لیے مناسب وقت۔صبح سویرے ہلکی ورزش سے پورے دن آپ کا موڈ خوشگوار رہتا ہے٬ کارکردگی بہتر رہتی ہے٬ بہتر ناشتہ۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹہ پہلے اٹھنے کی صورت میں آپ کو ناشتے کے لیے زیادہ وقت ملے گا اورآپ ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ناشتہ سکون سے بھی کرسکیں گے۔ اس سے آپ کی صحت اچھی ہوگی چڑچڑے پن کی جگہ خوش مزاجی آپ کی عادت بن جائے گی جو دفتر٬ گھر اور حلقہ احباب میںآپ کو مقبول بنانے کا باعث بنے گی۔آپ کے اعصاب بھی پرسکون رہیں گے اورآپ ایسے بہت سے خطرات سے محفوظ رہیں گے جو ہیجان زدہ اعصاب کے باعث آپ کو گھیر سکتے ہیں۔صرف ایک گھنٹہ جلدی جاگنے کی صورت میںآپ کو اپنا حلیہ درست کرنے اور کپڑے استری کرنے کے لیے مناسب وقت مل جاتا ہے جلدی جاگنے کے بعد جب ورزش کے لیے مناسب وقت۔صبح سویرے ہلکی ورزش سے پورے دن کا موڈ خوشگوار رہتا ہے٬ کارکردگی بہتر رہتی ہے۔