مسجد الاقصی میں ہزاروں فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:29

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) بیت المقدس میں سخت ترین بندشوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق غرب اردن ٬ غزہ اور 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے ہزاروں فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی طرف سے سخت ترین بندشوں اور سیکورٹی کے پہرے لگائے جانے کے باوجود مسجد الاقصی پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی ۔

(جاری ہے)

فلسطین کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسلمان جمعہ کی صبح سے ہی مسجد الاقصی پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ غزہ کے بھی سیکڑوں فلسطینیوں نے بیت حانون گذرگاہ عبور کرکے مسجد الاقصی پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی ۔اس موقع پر اسرائیلی حکومت نے مسجد الاقصی کے اطراف کے علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا اور اس کے ڈرون طیارے فلسطینیوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کے لئے مسجد الاقصی کے قریب فضاؤں میں پرواز کرتے رہے ۔اسرائیلی پولیس نے بھی سیکورٹی کو سخت کرتے ہوئے نمازیوں کی تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے ۔