عراقی فوج نے موصل کے اردگرد چالیس دیہات کا قبضہ چھڑا لیا ہی ٬ امریکا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:29

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) امریکا نے کہا ہے کہ عراقی فوج نے موصل کے اردگرد چالیس دیہات کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جہادی عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائی فوج کے ایک اعلیٰ افسر بریگیڈیئر جنرل میتھیو سی آئزلر نے کہا ہے کہ 17 اکتوبر سے شروع ہونے والا عراقی فوجی آپریشن ابھی تک کامیابی سے جاری ہے اور فوج اپنے اہداف کے حصول میں بھی کامیاب رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ ایام میں عراقی فوج نے موصل شہر کے گردونواح میں 40 دیہات کا قبضہ داعش سے چھڑا لیا ہے۔انہوں نے موصل شہر کی بازیابی کے فوجی آپریشن کے حوالے سے واضح کیا کہ اب عراق کے فوجی دستے شہر کی بیرونی حدود میں اپنی موجودہ پوزیشنوں کو استحکام دینے میں مصروف ہیں۔ امریکی جنرل نے مزید کہا کہ داعش کو امریکی عسکری اتحاد کی فضائی کارروائیوں کا بھی سامنا ہے اور روزانہ کم از کم تین مرتبہ ان کے ٹھکانوں کو ٹارگٹ کرتے ہوئے اٴْن کی مجموعی قوت کو مسلسل کمزور کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا کہنا ہے کہ داعش موصل میں ہزاروں مردوں٬ عورتوں اور بچوں کو بطورڈھال استعمال کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :