شکاگو ایئر پورٹ پر جہاز میں آگ لگنے سے 20 افراد زخمی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:29

شکاگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) امریکی ریاست شکاگو کے اوہیئر ہوائی اڈے پر امیریکن ایئر لائن کے ایک طیارے میںاڑنے کی کوشش کے دوران آگ لگنے کے نتیجے میں20 افراد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ یہ بوئنگ 767 طیارہ شکاگو سے میامی جا رہا تھا کہ اس کا ایک پہیہ پھٹ گیا جس سے اس کا انجن خراب ہو گیا۔

(جاری ہے)

شکاگو فائر ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ حادثے میں 20 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں اورانہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔جہاز پر 161 مسافر اور عملے کے نو افراد سوار تھے۔ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے مسافروں اور عملے کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور مسافروں کو اسی شام دوسرے جہازوں کے ذریعے میامی بھیج دیا جائے گا۔اسی دوران کوریئر کمپنی فیڈایکس کے ایک جہاز میں فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں اس وقت آگ لگ گئی جب اترتے وقت اس کی لینڈنگ گیئر نے کام کرنے چھوڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :