لیبیا پر حملوں کے لیے ہماری سرزمین استعمال نہیں ہو رہی٬ تیونس

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:26

تیونیسیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) تیونس نے امریکی ڈرون طیاروں کو اپنی فضائی چھاؤنی استعمال کرنے کی اجازت دینے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق تیونس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ عسکری روابط کے تحت انہیں تربیت کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی مہیا کی گئی ہے اور یہ کہ یہ ڈرون طیارے لیبیا کے ساتھ جنوب مشرقی سرحد کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یہ ڈرون طیارے لیبیا میں داعش پر حملوں میں استعمال نہیں کیے جا رہے ہیں۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق لیبیا میں کاروائیوں کے لیے امریکا تیونس کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔