افریقہ کے جنوبی حصوں میں خشک سالی گزشتہ 35 برسوں کی بدترین سطح پر پہنچ گئی٬ اقوام متحدہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:26

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افریقہ کے جنوبی حصوں میں خشک سالی گزشتہ 35 برسوں کی بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے٬ جب کہ آئندہ مہینوں میں یہ مزید بڑھے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے ماحولیات میچاریا کاماؤ نے موزمبیق کے چار روز دورے کے بعد کہا کہ یہ بحران اب مزید سنگین ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس خشک سالی سے افریقہ کے جنوبی حصے میں 18 ملین کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں٬ جب کہ موزمبیق میں یہ تعداد ڈیڑھ ملین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خشک سالی سے شدید متاثرہ علاقوں میں زمبابوے٬ ملاوی٬ لیسوتھو اور جنوبی مڈغاسکر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :