شکاگو ایئر پورٹ پر طیارے میں آتشزدگی، متعدد مسافر ذخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 29 اکتوبر 2016 08:00

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اکتوبر۔2016ء) شکاگو سے میامی جانے والے امریکی طیارے کا ٹیک آف کے دوران ٹائر پھٹ گیا۔ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے تاہم طیارہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ سے میامی جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز 383 اس وقت خوفناک حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچی جب ٹیک آف کے دوران طیارے کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔ پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کو ٹیک آف سے روکتے ہوئے مسافروں کو ایمرجنسی شوٹ کے ذریعے باہر نکالا۔ حادثے میں متعدد مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ امریکی محکمہ ہوابازی کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔