کوئٹہ میںپولیس ٹریننگ سنٹرپر حملہ نے ہر پاکستانی کے دل کو غمزدہ کیا ہے٬سعید جٹ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:26

فیصل آباد۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) ایم ایس ایف کے سٹی ر ہنماچوہدری سعید جٹ نے کہاہے کہ کوئٹہ میںپولیس ٹریننگ سنٹرپر حملہ ایک سانحہ سے کم نہیں اوراس سانحہ نے ہر پاکستانی کے دل کو غمزدہ کیا ہے۔ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کے پختہ عزم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سنٹرپرحملے کابڑامقصد صوبہ بلوچستان میں افراتفری پیداکرکے عوام میں خوف و ہراس پیدا کرناہے تاہم ملک دشمن عناصر یہ جان لیں کہ پاکستانی قوم اورسیکورٹی فورسزکو خوفزدہ کرنیوالے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔انہوںنے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوںکیخلاف صف آرا ء ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا انجام قریب ہے اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس کا پیچھا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ یہ و قت اتحادکاہے اورکوئٹہ میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ کے بعد اختلافات کی کوئی گنجائش نہیں٬پاکستان کیلئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگااورموجودہ حالات میںہمیں ملک وقوم کے مفاد کو سامنے رکھ کر یکجہتی کا مظاہر ہ کرنا ہے اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :