کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج حملہ بھارت کی کارستانی ہے۔کاشف نواز رندھاوا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:26

فیصل آباد۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج حملہ بھارت کی کارستانی ہے۔سانحہ کوئٹہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے٬پاکستان کے دشمنوں کو گوادر بندرگاہ اوراقتصادی راہداری جیسے منصوبوں کی تکمیل گوارہ نہیں اسی لئے بلوچستان کوٹارگٹ بنا رکھا ہے۔

پولیس سنٹرپرحملے کابڑامقصد صوبہ بلوچستان میں افراتفری پیداکرکے عوام میں خوف و ہراس پیداکرناہے تاہم ملک دشمن عناصر یہ جان لیں کہ پاکستانی قوم اورسیکورٹی فورسزکو خوفزدہ کرنیوالے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔انہوںنے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوںکیخلاف صف آرا ء ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا انجام قریب ہے اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس کا پیچھا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ یہ و قت اتحادکاہے اورکوئٹہ میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ کے بعد اختلافات کی کوئی گنجائش نہیں٬پاکستان کیلئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگااورموجودہ حالات میںہمیں ملک وقوم کے مفاد کو سامنے رکھ کر یکجہتی کا مظاہر ہ کرنا ہے اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :