سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم غم سے نڈھال ہے٬دہشت گرد ایسے واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ایم پی اے فاطمہ فریحہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:26

فیصل آباد۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی رہنما ایم پی اے فاطمہ فریحہ نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں 60افراد کی شہادت المناک واقعہ ہے۔ پوری قوم اس وقت غم سے نڈھال ہے تاہم دہشت گرد ایسے واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پورے ملک میں بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا۔ حکومت اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک پیج پر ہے ۔دہشت گردی کے خاتمے تک ملک دشمن عناصر کے خلاف ہماری جھنگ جاری رہے گی ۔ اسلام محبت ‘ امن ‘ صلہ رحمی اور انسانیت کی بھلائی کا مذہب ہے ۔ مٹھی بھر عناصر دہشت گردی کی وارداتیں کرکے اسلام اور ملک کو بدنام کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

پوری قوم سانحہ کوئٹہ پر خون کے آنسو رو رہی ہے ۔ دہشت گردی کی وارداتیں قوم کے حوصلوں پر پست نہیں کر سکتی ہیں ۔ انشاالله حکومت اور افواج پاکستان دہشت گردوں کو صفایا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کیڈٹ سکول پر حملہ پاکستان دشمن قوتوں کا پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر حملہ ہے ۔ ملک سیاسی و عسکری اور مذہبی قیادت کو وطن دشمن سرگرمیوں ‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہر قسم کے اختلافات ختم کرکے متحد ہونا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو سی پیک کا منصوبہ قبول نہیں ہے اور وہ گوادر کی ترقی اور سی پیک منصوبے کی کامیابی کو روکنے کے لئے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوںنے پاکستانی قوم سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ان کے لواحقین اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کیلئے دعا گو ہے ۔ انہوں نے زخمیوں ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :