فیصل آباد شہر میں مختلف 11پارکنگ سائیٹس کوجدید خطوط پر ای ٹکٹنگ(E Tickting) نظام رائج کیا جائے گا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 11:24

فیصل آباد۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)فیصل آباد پارکنگ کمپنی کی طرف سے فیصل آباد شہر میں مختلف 11پارکنگ سائیٹس کوجدید خطوط پر ای ٹکٹنگ(E Tickting) نظام رائج کیا جائے گا جبکہ باغ جناح کلب روڈ اورالفتح سٹورجڑانوالہ روڈ کی پارکنگ سائیٹس کو آٹومیٹڈ (Auto Mated) کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس امر کا فیصلہ ڈی سی او آفس میں منعقدہ فیصل آباد پارکنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرکے سالانہ اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمدشاہد٬مینجنگ ڈائریکٹر فیصل آباد پارکنگ کمپنی سیدہ ام لیلیٰ٬ڈائریکٹر لیگل لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب چوہدری ابرار حسین٬ڈی او اکائونٹس رانا تنویر حسین٬مقامی صنعتکارفرخ زمان٬جنرل سیکرٹری انجمن تاجران محمود عالم جٹ٬میجنر آپریشن انصرعنایت٬انٹرنل ایڈیٹرمحمدارسلان٬ایس ایس پی آپریشن اورسٹی ٹریفک آفیسر کے نمائندوں ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران فیصل آباد پارکنگ کمپنی کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیااورپارکنگ کے نظام کو شہری ضروریات کے مطابق مزید منظم اوربہتر بنانے کااعادہ کیا گیا۔اس موقع پر سال 2015-16کے آڈٹ اکائونٹس کی منظوری بھی دی گئی۔