یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اوگرا نے پیٹرول 2٬ مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) آئل اینڈ گیس ریگولرٹی اتھارٹی (اوگرا) نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرلیم کو ارسال کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے جس کے لیے اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں یکم نومبر سے پیٹرول 2 روپے 29 پیسے٬ مٹی کا تیل 6 روپے 75 پیسے٬ ہائی ڈیزل 2 روپے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور کرنے کا مسترد کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عملدرآمد یکم نومبر سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :