جڑواں شہروں کی سیکیورٹی صورتحال دیکھ کر رحمان ملک بہت یاد آئے ٬ لاک ڈائون اور کریک ڈائون سب مسخرے ہیں ٬ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں کی سیکیورٹی صورتحال دیکھ کر رحمان ملک بہت یاد آئے ٬ لاک ڈائون اور کریک ڈائون سب مسخرے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی صورتحال دیکھ کر رحمان ملک بہت یاد آئے ۔اپنے پیغام میں رحمان ملک کی طرف سے اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیری یادآئی تیرے جانے کے بعد٬ تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد لاک ڈائون ہو یا حکومت کی جانب سے کریک ڈائون سب مسخرے ہیں ۔