چوہدری نثارکی نوازشریف کواحتجاجی صورتحال پربریفنگ

جڑواں شہروں میں سیکورٹی انتظامات قانون کے مطابق کئے گئے ہیں ٬ وزیرداخلہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیرداخلہ چوہدری نثارنے نوازشریف کواحتجاج کی صورتحال پربریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جڑواں شہروں میں سیکورٹی انتظامات قانون کے مطابق کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وزیراعظم محمدنوازشریف سے اسلام آبادمیں ملاقات کی ٬جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پروزیرداخلہ نے احتجاج سے متعلق صورتحال پروزیراعظم کوبریفنگ دی اورکہاکہ راولپنڈی اوراسلام آبادمیں تمام سیکورٹی انتظامات قانون کے مطابق کئے گئے ہیں ۔(یاسرعباسی)