کوئٹہ٬سیاسی جماعتیں اپنے امیدوارجمعیت کے امیدوارعبدالصادق کے حق میں دستبردارکریں٬مولاناولی محمدترابی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی نے کنونمنٹ بورڈحلقہ 5پرجمعیت کے سابق کونسلرحاجی عبدالقادرشہیدکی خالی نشست پران کے صاحبزادے عبدالصادق کی انتخابی مہم چلانے اوردیگرسیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کے لئے ضلعی قائم مقام جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں عبدالواسع سحر٬حافظ عبد القا درمند وخیل٬کو نسلرعبدالر زاق٬عبد الصادق شامل ہیں انہوں نے سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ چونکہ اس وارڈپرجمعیت کاامیدوارکامیاب ہواتھالیکن انہیں شہیدکیاگیاہماری اخلاقی روایات کے تحت اظہارہمدردی کے طورپرسیاسی جماعتیں اپنے امیدوارجمعیت کے امیدوارعبدالصادق کے حق میں دستبردارکریں انہوں نے کہاکہ لیبرکالونی٬کلی ملاخیل آباد٬کلی ملیزی ناصران اورکلی ابراہیم شخیل میں انتخابی جلسے منعقدکریں گے جس سے ضلعی قائدین اورامیدوارخطاب کریں گے انہوں نے متعلقہ یونٹوں کوہدایت کی کہ جمعیت کے امیدوارکی کامیابی کے لئے بھرپورجدوجہدکریںانہوں نے علاقے کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ جمعیت کے امیدوارکے انتخابی نشان کتاب کوووٹ دیکرانہیں کامیاب بنائیں۔