اسلام آباد ٬فوج اب بالغ ہوچکیآمریت کے گزشتہ تجربات اچھے نہیں رہے ٬خواجہ آصف

اسلام آباد میں فوج تعینات نہیں کررہے پولیس موثر طریقے سے نمٹ سکتی ہے کوئی ریاست کی رٹ کو چیلج کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آمریت کے گزشتہ تجربات اچھے نہیں رہے فوج اب بالغ ہوچکی فوج پچھلے تین سال کی عزت تقدس اور نیک نامی کو ضائع نہیں کرے گی۔ کوئی ریاست کی رٹ کو چیلج کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ تحریک اناصف کے پہلے رائونڈ میں دعوے نقش برآب ثابت ہوئے۔ اسلام آباد میں فوج تعینات نہیں کررہے پولیس موثر طریقے سے نمٹ سکتی ہے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تین سالوں میں فوج کی عزت ‘ نیک نامی اور تقدس بلند ہوا اور جنرل راحیل افواج کے اس مورال کو کم نہیں کرنا چاہتے انہوں نے کہا کہ فوج کی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وہ یہی میراث چھوڑکر جانا چاہیں گے۔

(جاری ہے)

سب سے بڑی عدالت ہے پاکستان میں چار بار آمریت کے تجربات اچھے نہیں رہے فوج اب بالغ ہوچکی ہے انہوںنے کہا کہ اگر ہنگامہ ہوتا ہے تو حکومت کی رٹ کمزور ہوجائے گی پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے اگر کوئی ریاست کی رٹ کو چیلنج کریگا تو ریاست کارروائی کرے گی۔

انہوںنے کہا کہ ڈنڈے پڑنا سیاسی جدوجہد کا حصہ ہوتا ہے اگر ڈنڈے نہیں کھانے تو وہ کوئی اور کام کرلیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا منصوبہ پی کیو آر پلاٹ ‘ وزارت خزانہ ‘ داخلہ کے دفاتر پر قبضہ کرنا کا تھا انہو ں نے کہ اکہ تحریک انصاف کے پہلے رائیونڈ میں جیت ہار کی بات نہیں کروں گا پہلے رائونڈ میں تحریک انصاف کے دعوے نقش برآب ثابت ہوئے ۔ عمران خان نے جنہیں اتحادی بنایا انہیں گالی دے کر بھگا دیا انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ ان کی پارٹی کو کون سپورٹ کررہا ہے ماضی کے دھرنے میں نرمی اور تحمل کا مظاہرہ کای تھا جس کے اچھے اثرات مرتب نہیں ہوئے اسلام آباد میں موجودہ حالات میں فوج تعینات نہیں کررہے پولیس کے پاس ان حالات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ (عابد شاہ)