بلاول بھٹو کے پیش کردہ چار نکات کو تسلیم کرنے پر سیاسی بحران کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ خورشید احمد شاہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:42

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے اعادہ کیا ہے کہ اگر پی پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے پیش کردہ چار نکات کو تسلیم کر لیا جائے تو ملک کو درپیش موجودہ سیاسی بحران کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ جمعہ کے روز سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پی پی پی کے چار نکات پر حکومت سے بات چیت کو تیار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انکے خیال میں آرمی چیف جنر ل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں وزیر اعطم نواز شریف کو پندرہ اکتوبر کو نئے آرمی چیف کے ناکم کا اعلان کرنا تھا تاہم اس وقت تک اس کا اعلان نہیں کیا جا سکا ہے٬ اس سلسلہ میں تقرری کا اختیار حکومت کو حاصل ہے اپوزیشن کا اس میں کوئی کردار نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنا ن کے خلاف پولیس کاروائیاں درست نہیںہیں جس سے حالات سنورنے کے بجائے مذید خرابی کا اندیشہ ہے٬ حکومت کو سیاسی جماعتوں کے خلاف طاقت کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہیئے۔

مختلف سوالات کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ماضی میںمحترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی گرفتار کیا گیا اگر عمران خان گرفتار ہوئے تو ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہونگے کہ حکومت مسئلہ کے حل کے بجائے مذید بڑھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی شیخ رشید کی ملکیت میں ہے اسے خالی کرانے کا کسی کو بھی اختیار نہیں ہے لال حویلی کے اویکیٹو ٹرسٹ کی ملکیت کی بابت انہین معلوم نہیں ہے۔