آئی جی پولیس خیبر پختوانخواہ کا سیکریٹری داخلہ کے نام مراسلہ

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی اسلام آباد آمد کے موقع پر سرکاری پروٹوکول دینے کی درخواست وزیر اعلی اگرسرکاری امورکیلئے آرہے ہیںتو پروٹوکول دینگے٬ احتجاج کیلئے آئے تودیگر افراد کی طرح تصور کیا جائے گا٬وزارت داخلہ کا جواب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) آئی جی پولیس خیبرپختونخوانے سیکرٹری داخلہ کے نام ایک مراسلے میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی اسلام آباد آمد کے موقع پر سرکاری پروٹوکول اور سیکیورٹی گارڈ ساتھ رکھنے کی اجازت کی درخواست کی ٬جواب میں وزارت داخلہ نے کہاکہ٬وزیر اعلی اگر امور سرکار کے سلسلے میں آ رہے ہیں تو انکو انکے منصب کے مطابق سرکاری پروٹوکول اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی لیکن اگر وہ فیڈریشن کے خلاف احتجاج کرنے اسلام آباد آرہے ہیں تو انکو احتجاج میں شامل دیگر افراد کی طرح تصور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس صورت میں نہ تو انہیں اسلام آباد میں گھومنے کی آزادی ہوگی اور نہ ہی انکے مسلح گارڈ ز کو ساتھ جانے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :