وزارت داخلہ نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کو اسلام آباد آمد پر سیکورٹی پروٹوکول دینے سے انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:18

وزارت داخلہ نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کو اسلام آباد آمد پر سیکورٹی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016) وزارت داخلہ نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کو اسلام آباد آمد پر سیکورٹی پروٹوکول دینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخواہ کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو خط تحریر کیا گیا جس میں اسلام آباد آمد پر وزیراعلی خیبرپختونخواہ کو خصوصی سیکورٹی پروٹوکول دینے کی درخواست کی گئی۔ تاہم وزارت داخلہ نے اس خط کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلی پرویز خٹک کو خصوصی سیکورٹی پروٹوکول دینے سے معذرت کر لی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چونکہ پرویز خٹک ایک سیاسی احتجاج میں عام شہری کی حیثیت سے شریک ہوں گے لہذا انہیں خصوصی سیکورٹی پروٹول نہیں دیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :