لاڑکانہ انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل سندھ ہاکی کلب کے ٹیم نے اپنے نام کرلیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:19

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) لاڑکانہ انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائیٹل سندھ ہاکی کلب کے ٹیم نے اپنے نام کرلیا٬ دلچسپ مقابلے کے بعد وائیٹ ہاکی کلب کی ٹیم کو شکست۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ویزن 2020ء کے تحت نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر میزبانی لاڑکانہ انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سندھ ہاکی کلب اور وائیٹ ہاکی کلب کے درمیان شہر کے کھوڑو اسپورٹس کامپلیکس کے آسٹرو ٹرف گرائونڈ میں کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے دوران سندھ ہاکی کلب ٹیم کے کھلاڑیوں آصف مائیکل٬ عاشق علی٬ زاہد علی٬ وقار علی اور عبداللہ نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو پانچ گولوں کی برتری دلوائی جس کے جواب میں وائیٹ ہاکی کلب ٹیم کے کھلاڑیوں سمیر مائیکل٬ سمیر سولنگی اور ثقلین نے ایک ایک گول کرکے مجموعی طور تین گول کئے اسی طرح سندھ ہاکی کلب کی ٹیم نے وائیٹ ہاکی ٹیم کو 3-5 سے شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خاص ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز٬ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اور لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ایس اقبال بابو٬ سیکرٹری جنرل اکبر قائم خانی اور دیگر نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرافی دے کر انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :