سیالکوٹ میں سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کا نظام موثر بنایا جائے گا٬ڈی سی او

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:10

سیالکوٹ۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے دیئے گئے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ضلع سیالکوٹ میں سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کا نظام موثر بنایا جائے گااور اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے اساتذہ اور افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ‘ اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی ورکنگ کو بہتر بنانے کیلئے ان کواینڈرائڈ سیٹ فراہم کئے جائیں گے ‘ اے ای او نان سیلری بجٹ کے غلط استعمال کو روکنے اور اس کو معیار تعلیم کی بہتری کیلئے استعمال کروانے کے ذمہ دار ہونگے اور اس امر کو یقینی بنانے کیلئے سکولز کونسل کی تشکیل نو کی جائے گی اور بالخصوص پرائمری سکولوں میں بچوں کے داخلہ کی شرح بڑھانے کیلئے اساتذہ اور والدین کے مابین ماہانہ میٹنگ کا باقاعدگی سے انعقاد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی برائے تعلیم سیالکوٹ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ایم او سیالکوٹ عامررضا٬ ای ڈی او ایجوکیشن محمد فاروق خاں٬ ڈی ای او ایلیمنٹر ی ایجوکیشن سیالکوٹ ارشد علی٬ ڈی ای او ایلیمنٹری فی میل رفعت سلطانہ ٬ وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج ایلیمنٹری ایجوکیشن خالد محمود اعوان اورایڈمن ٹیچنگ ایجوکیٹر اعجاز احمد مرزا کے علاوہ مانیٹرنگ انسپکٹرز اور ایجوکیشن افسران بھی موجود تھے ۔