لاہور٬ پولیس افسران کے تقرر ی و تبادلے کے احکامات جاری

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:10

لاہور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نی3 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں٬تفصیلات کے مطابق٬ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی لاہور رانا طاہر رحمان خان کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور کی خالی آسامی پر٬تقرری کے منتظر ڈی ایس پی امیر تیمور کوڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر اورتقرری کے منتظر ڈی ایس پی امجد محمود قریشی کوڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :