بلاول بھٹو زرداری کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اتوار کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔