بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ صورت حال پر آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:10

بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ صورت حال پر آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ صورت حال پر ہفتہ کو بلاول ہائوس کراچی میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ٬ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی٬ راجہ پرویز اشرف٬ قمر زمان کائرہ٬ فریال تالپور٬ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں 2 نومر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔