پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز ٹریفک حادثات ں515افراد شدید زخمی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں515افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جبکہ241افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران6افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 292 ڈرائیور15 کم عمرڈرائیور٬360مسافراور110پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ127ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں٬ جن میں صوبائی درالحکومت132متاثرین کے ساتھ پہلے ٬فیصل آباد66حادثات میں74متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ37 حادثات میں37متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل762متاثرین میں614مرد اور148خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں117افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور446افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 199 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں535موٹر سائیکلز٬103آٹو رکشے٬66 موٹر کاریں٬42مسافربسیں٬28ٹرک اور 80 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :