لاہور٬ چند روز قبل زمین بوس ہونے والی رہائشی عمارت سے مزید 3گرنیڈ برآمد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) اکبری گیٹ کے علاقے میں چند روز قبل زمین بوس ہونے والی رہائشی عمارت سے مزید 3گرنیڈ برآمد۔تفصیلات کے مطابق اکبری گیٹ کے علاقے محلہ شیعاں میں عمران نامی شہری جو اپنے تین بیٹوں اور اہلخانہ کے ہمراہ اس گھر میں رہتا تھا ۔بدھ کے روز اسکے گھر کی چھت گر گئی تھی جس میں ایک شخص ہلاک او ر چند افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ملبے سے 11گرنیڈ برآمد ہوئے تھے جسے پولیس اور حساس اداروں نے قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی تھی۔اس عمارت کا ملبہ اٹھانے کی ذمہ داری والڈ سٹی اتھارٹی کو دی گئی۔گزشتہ روزوالڈ سٹی اتھارٹی کا عملہ ملبہ اٹھانے میں مصروف تھا کہ ملبے سے مزید3گرنیڈ برآمد ہوئے جسے فوری طور پر پولیس نے قبضے میں لے لیا ۔اس طرح کل گرنیڈ کی تعداد 14ہو گئی ہے۔اس بات کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے کہ یہ گرنیڈ کہاں سے اور کس مقصد کے لیے اس گھر میں رکھے گئے تھے۔پولیس اور حساس ادارے اس معاملے کی تفتیش میں دن رات مصروف ہیں ۔حتمی رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئے گے۔