اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں میں 2 سے 7 روپے تک اضافے کی سفارش کردی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) اوگرا نے نومبر میںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے سے 7 روپے تک اضافے کی سفارش کردی اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں 2.29 روپے ڈیزل 2 روپے لائٹ ڈیزل 6.40 روپے اور مٹی کا تیل 6.75 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے وزارت پیٹرولیم وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد 31 اکتوبر کو نئی قیمتوں کا نوٹی فیکیشن جاری کرے گی�

(جاری ہے)

� (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :