جڑوا ں شہر میدان جنگ بنے رہے٬وزیر اطلاعات اور وزیر داخلہ غائب رہے

حکومت کادفاع کرتے نظرنہیں آئے دانیال عزیزکوبیک فٹ پرکر دیا گیا٬ سرکاری پریس کانفرنس کیلئے سعدرفیق کوذمہ داریاں تفویض کی گئیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورراولپنڈی گزشتہ 24گھنٹے سے میدان جنگ بنے ہوئے ہیں لیکن وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کسی بھی ٹی وی چینل پرحکومت کادفاع کرتے ہوئے نظرنہیں آئے ۔باخبرذرائع کاکہناہے کہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدانگریزی اخبارمیں شائع کروائی گئی سٹوری کے مکمل دباؤمیں ہیں اس لئے وہ حکومت کے دفاع کیلئے کسی بھی میڈیاچینل پردکھائی نہیں دے رہے جبکہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی مرضی کے خلاف راولپنڈی اوراسلام آبادمیں کارکنوں پرلاٹھی چارج اورآنسوگیس کے شیل پھینکے جارہے ہیں ۔

ذمہ دارذرائع کے مطابق اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے براہ راست آئی جی اسلام آبادکوہدایات جاری کی گئیں ٬جس پروزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سخت برہمی کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس اس وقت مکمل طورپردودھڑوں میں تقسیم ہے ٬ایک دھڑے کی قیادت آئی جی اسلام آبادکررہے ہیں جووزیراعظم سیکرٹریٹ سے ہدایات لے رہے ہیں جبکہ ایس پی ساجدکیانی وزیرداخلہ کے کیمپ میں ہیں اورانہی کے حکم کاانتظارکرتے رہے ۔ ٬وزیراعظم کے میڈیاسیل نے دانیال عزیزکوبیک فٹ پرکرکے سرکاری پریس کانفرنس مسلسل کرنے کیلئے خواجہ سعدرفیق کوذمہ داریاں تفویض کردی ہیں ۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :